پنجاب پولوکپ : ماسٹر پینٹس نے گارڈر رائس کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Mar 03, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب پولو کپ کے چوتھے روز دلچسپ مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس /رضویز نے ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس کو ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پنجاب کپ کے فائنل میں ماسٹر پینٹس /رضویز اور باڑیز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔دوسرے میچ میں باڑیز اور نیو ایج/بی بی جے پائپس کے درمیان بہت دلچسپ میچ ہوا۔ باڑیز نے مقابلہ 7-6 سے جیتا۔ تیسرے میچ میں آرمی نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 8-5 سے ہرا دیا۔

مزیدخبریں