اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عابدہ راجہ نے تحریک انصاف ممبر سازی مہم میںاسلام آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پر مبارکباد اور تعریفی سند دی گئی ، پارٹی کی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ ممبر سازی کرنے کیلئے عابدہ راجہ نے اپنی ٹیم کیساتھ وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں ممبر سازی کیمپ لگائے اور ریکارڈ ممبر سازی کی۔