پنجاب یونیورسٹی : ادارہ علوم ابلاغیات میں خواتین کے کردار، میڈیا اور عالمی تناظر کے حوالے سے عالمی کانفرنس اختتام پذیر

لاہور (لیڈی رپورٹر)ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی میں’’معاشرے میں خواتین کے کردار، میڈیا اور عالمی تناظر‘‘ کے عنوان سے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ۔ مہمان خصوصی ناروے کے سفیر تورے ندریبو نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کواہم موضوعات پر عالمی کانفرنسز منعقد کروانے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ناروے کی یونیورسٹیز اور ریسرچرز آئندہ بھی ایسی کانفرنس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کریں گے۔ پروفیسر اوسلو میٹروپولیٹن یونیورسٹی ناروے ڈاکٹر الزبتھ ایڈے نے کہا کہ مردوں کے معاشروں میں خواتین کو اپنا جائز مقام حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس ضمن میں مسلسل جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ڈائریکٹر آئی سی ایس ڈاکٹر نوشینہ سلیم کنوینیرکانفرنس ڈاکٹر بشریٰ حمید الرحمن اور ڈاکٹر عابدہ اعجاز نے کہا کہ ماہرین تعلیم کو میڈیا ہائوسز کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہناچاہیے۔میڈیا مالکان کو چاہیے کہ وہ خواتین کیلئے اوقات کار کو قابل قبول بنائیں اور انہیں معمولی بیٹس کی بجائے اہم بیٹس میں کام کرنے کا موقع دیں۔تعلیمی نصاب کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق ڈھالا جائے۔دو روز میںپروفیسر ڈاکٹر حنان، تنویر شہزاد، ڈاکٹر راشدخان، فہدمحمود، سیماب بخاری، ڈاکٹر انجم ضیائ، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر سجاد پراچہ، نوشین نقوی، فرزانہ علی، عظمی علیم، حسینہ شہرزاد، شمائلہ جعفری، فاطمہ سیف، شائستہ معراج و دیگر نے سوشل میڈیا سمیت دیگر میڈیا میں خواتین کے کردار اور مردوں کے رویے سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن