کانگو (نیٹ نیوز) کبھی کبھی شرارتی بندر کی حرکتیں اور شرارتیں اتنی بے ساختہ ہوتی ہیں کہ دیکھنے والے قہقہے لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک منظر جمہوریہ کانگو میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک ننھا بندر پائلٹ آفیسر بن کر جہاز اڑاتا دکھائی دیا۔
ننھے بندر نے پائلٹ کی گود میں بیٹھ کر ناصرف جہاز اڑانے کے گر سیکھے بلکہ ہوائی سفر کے خوب مزے اڑاتا بھی دکھائی دیا۔