خواتین کر بلا نے اسلام کو ملوکیت و آمریت کی ضرر رساں تابکاری سے بچایا‘ سیدہ بنت الہدیٰ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق مادر حضرت ابوالفضل العباس علمدار لشکر حسینی کی شہادت کے موقع پر جمعہ کو ایام مادر عباس علمدار کی مناسبت سے ام البنین کے موقع پر ہزاروں خواتین نے شرکت کی اور پرسہ داری میں حصہ لیا۔ اس موقع پر معروف سکالر و مصنفہ شہرہ آفاق تذکرہ مختار خطیبہ آل عباء سیدہ بنت الہدیٰ نے کہا کہ خواتین کربلا نے اسلام کو ملوکیت و آمریت کی ضرر رساں تابکاری سے بچایا خاندان نبوت کے ساتھ مادر عباس علمدار حضرت ام البنین کی وفاشعاری پر تاریخ نازاں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مادر عباس علمدار حضرت ام البنین کا دلیرانہ اور جراتمندانہ اسوہ آج بھی زنان عالم کے لئے روشن ترین آئیڈیل ہے۔انہوں نے کہا کہ زوجہ حضرت ابراہیمؑ حضرت ہاجرہ کا بڑا مقام تھا لیکن آپ کے فرزند حضرت اسماعیل کچھ دیر پیاسے رہے تو ہاجرہ تڑپ اٹھیں اور تلاش آب میں دوڑنے لگیں لیکن واہ رے ام البنین آپ کے چار شیر بیٹے میدان کربلا میں بھوکے پیاسے درجہ شہادت پر فائز ہوکر صبر و برداشت کی اعلی مثال قائم کرگئے جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن