اسلام آباد(نا مہ نگار)جاپان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ پولیو کے تدارک کے لیے اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں استعمال ہونے والے سائنسی و تحقیقی آلات کی خریداری میں 30 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مالیکیولربیالوجی کے سائنسی و تحقیقاتی آلات ، جنیٹک اینا لائزر، پی سی آر مشین، انکیوبیٹرز اور فریزرز کے علاوہ دیگر آ لات کی خریداری سے لیبارٹری میں نمونہ جات پر تحقیقی عمل کو مزید موثر بنانے میں مدد حاصل ہو گی۔وزارت قومی صحت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں حکومت جاپان، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور جاپان انٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی (جائیکا) کے نمائندگان کے مابین باقاعدہ طور پر اس مالی تعاون کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھاکہ حکومتِ جاپان اور دیگر شراکتی اداروں کی جانب سے اس مستقل تعاون اور مستحکم شراکت داری کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں کے دوران پولیو کے تدارک میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کا کہنا تھا، پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان میں اس موذی وائرس کی تشخیص کے نظام کو مستحکم بنانا ہمیشہ سے ایک اہم عمل رہا ہے۔ جاری رکھے گا۔
جاپان پاکستان کو پولیو خاتمے کیلئے 30 لاکھ ڈالرسے زائد امدادفراہم کریگا
Mar 03, 2018