میلبورن (اے پی پی) سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل کلنگر نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، رواں برس شیڈول شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کیریئر کا آخری ایونٹ ہو گا، 37 سالہ کلنگر کو صرف تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، کلنگر نے 1998ء میں آسٹریلیا ڈومیسٹک کرکٹ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں مسلسل 19 برس تک ڈومیسٹک کرکٹ سے منسلک رہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور میں نے ہر ہر لمحے سے لطف اٹھایا اسلئے میں انہیں کبھی فراموش نہیں کروں گا۔ انہوں نے 182 فرسٹ کلاس میچز میں 11320 رنز بنائے جس میں ان کی 30 سنچریاں اور 49 نصف سنچریاں شامل ہیں۔