سینیٹ الیکشن کے لیےپولنگ کا عمل شروع

 سینیٹ کی 52 نشستوں کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی  میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوگیا ہے جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔جبکہ ووٹنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔ پنجاب اور سندھ سے 12،12 جبکہ بلوچستان، پختونخوا سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔ فاٹا سے 4 جبکہ وفاقی دارالحکومت سے 2 سینیٹرز منتخب ہوں گے ۔ فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کے سینیٹرز کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کو پولنگ سٹیشن قرار دیدیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایوان بالا کی خالی ہونے والی 52 نشستوں کیلئے 131 امیدوار میدان میں ہیں ۔ جن میں پیپلز پارٹی کے 20، ایم کیو ایم پاکستان کے 14، تحریک انصاف کے 13، پاک سرزمین پارٹی کے 4 ، 65 آزاد امیدوار سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے

ای پیپر دی نیشن