مسلم لیگ (ن)کے اراکین قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور رانا قاسم نون نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں جانے کی خبروں کو غلط قرار د دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا،سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن)کے 2 اراکین قومی اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے کی تردید کر دی ہے اس موقع پر رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب رانا قاسم نون نے کہا کہ وہ کل بھی مسلم لیگ(ن)کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کو چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور مجھے میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔رانا قاسم نون نے کہا کہ وہ سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ رانا قاسم نون این اے 153 (ملتان) سے جبکہ رضا حیات راج این اے 156 (خانیوال) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔