سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹ کی رازداری برقراررکھنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا.ہم الیکشن کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں، ووٹ کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے ریٹرننگ آفیسرزکو سخت ہدایات کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے پارلیمنٹ ہا ﺅ س اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن کیلئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کا دورہ کیا اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کچھ جگہوں سے شکایات آرہی تھیں کہ ووٹرپرچی جیب میں ڈال کرباہرلے آتے ہیں ۔ ووٹ کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے ریٹرننگ آفیسرزکو سخت ہدایات کی ہیں ، ہم الیکشن کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن واضح کیا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔