سینیٹ الیکشن : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ,حکومت پردھاندلی کا الزام

Mar 03, 2018 | 14:05

ویب ڈیسک

 پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 12 خالی نشستوں پر پولنگ کے دوران صورت حال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب تحریک انصاف کی جانب سے حکومت پردھاندلی کا الزام لگایا گیا۔ تحریک انصاف کے ارکان پریذائیڈنگ افسرکے سامنے پہنچے اور انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی ارکان بیلٹ بکس میں ووٹوں کی پرچی نہیں بلکہ سادہ کاغذ ڈال رہے ہیں اوربعد میں آنے والا ووٹر پہلے والے کی پرچی ڈال رہا ہے۔ اس لئے پولنگ روک کر بیلیٹ بکس کی جانچ کی جائے تاہم پریزائیڈنگ افسر نے یہ مطالبہ مسترد کردیا۔بعد ازاں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی قیادت میں حکومتی ارکان نے پولنگ بوتھ پرہلا بولا، ہمیں پورا یقین ہے کہ ارکان بیلٹ باکس میں خالی پرچیاں ڈال کر ووٹ کی پرچی باہر لے کر جا رہے ہیں، ہم نے پریزائیڈنگ افسر کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا لیکن انہوں نے ہماری شکایت پر کان نہیں دھرا۔

مزیدخبریں