چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں بولی لگائی گئی ہے، میری جنگ ایسے ہی مافیاز کیخلاف ہے ، شریفوں اور زرداری کا 3300 ارب روپے ملک سے باہر پڑے ہیں جو میرا پیسہ نہیں عوام سے لوٹا گیا ہے ، پاکستان شریفوں اور زر داریوں کو امیر کرنے کے لئے نہیں بنا تھا تحریک انصاف کو تانگہ پارٹی کہنے والے آج خود اس پارٹی میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس مافیا نے مجھ پر دہشت گردی سمیت دس مقدمات بنائے ہیں، یہ سب جمہوریت میں نہیں ہوتا، تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے، پی پی پی اور مسلم لیگ ن سندھ اور سینٹرل پنجاب تک محدود ہیں،کرپشن کےخلاف صرف تحریک انصاف نے آواز بلند کی، مجھے کیوں نکالا والے کے خلاف بھی تحریک انصاف نے ہی آواز اٹھائی،نواز شریف نے تین سو ارب کا جواب دینا ہے، خواجہ آصف سولہ لاکھ ماہانہ دبئی سے تنخواہ لے رہے ہیں، شہباز شریف نے پنجاب کا نو ہزار ارب کہاں لگایا؟۔وہ راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے جوخصوصی طور دیرینہ اور ناراض کارکنوں کو منانے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب آپ نظریئے کے لئے نکلتے ہیں تو پھر آپ کو مشکل وقت سے گزرنا پڑتا ہے تحریک انصاف آج بہت پڑی پارٹی بن چکی ہے ملک کے اس حصے میںبھی پارٹی موجود ہے جہاں ہماری تنظیم ہی موجود نہیں تحریک انصاف فیڈرل جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی سندھ اورمسلم لیگ ن سینٹرل پنجاب تک محدود ہو کررہ گئی ہیں انہوںنے کہا کہ ملک پر غربت تب آتی ہے جب اہل اقتدار وسائل کو لوٹتے ہیں اللہ نے اس ملک کو کسی مقصد کے لئے بنایا تھا اس لئے نہیں کہ ٹاٹا اور برلا کی جگہ زرداری اور شریف امیر ہو جائیںانہوں نے کہا کہ میں سیاست نہیں کر رہا میں ایک مافیا کے سامنے کھڑا ہوںیہی وجہ ہے کہ4 سال میں مجھ پر10 مقدمات قائم کئے گئے انہوں نے کہا کہ شریفوں اور زرداری کا 3300 ارب روپے ملک سے باہر پڑے ہیں،یہ میرا پیسہ نہیں لوٹا یہ عوام کی دولت ہے یہ سب مافیاز ہیںجنھوں نے مجھے بھی خریدنے کی کوشش کیاور10 ارب روپے کی پیشکش کی یہ خریدو فروخت کے ماہر ہیں مجھے ڈر تھا کہ سینٹ الیکشن میں میرے لوگوں کو بھی نہ خریدلیںانکی بھی قیمت نہ لگ جائے انہوں نے الزام لگایا کہ سینٹ انتخابات کے لئے ممبران صوبائی اسمبلی کو خریداگیا انکی قیمتیں لگائی گئیں انہوںنے کہا کہ ہماری کامیاب پالیسیوں کے باعث خیبرپختون خواہ میں 5 سال میں غربت،دہشت گردی اورجرائم کی شرح میں نصف سے زائد کمی ہوئی ہے ڈیڑھ لاکھ بچے پہلی دفعہ پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں منتقل ہوئے ہم نے خیبر پختونخواہ میں 40 چھانگا مانگا بنا دیئیجس کے لئی1 ارب 18 کروڑ درخت لگادیئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دیگر بحرانوں کے ساتھ ملک کوماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بھی درپیش ہے ماحول کو صاف کرنے کے لئے آئندہ5سالوں میں مزید 1 ارب درخت اگائیں گئے انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخواہ میںجو تجربہ حاصل کیا اس بنیاد پراقتدار میں آ کر پاکستان بدل کر دکھائیں گے ہمارے کارکن اس بات پر فخر کریں گے کہ وہ اس پارٹی کا حصہ تھے جس نے ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنایایہ وہ ملک بنے گا جہاں لوگ دوسرے ممالک سے نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو برطانیہ کا وزیر اعظم بنا دیں تو وہاں کا بھی بیڑہ غرق ہو جائے گاہم نے 4 ارب روپے کی لاگت سے پشاور کا شوکت خانم بنایا جبکہ نواز شریف کے 300 ارب بیرون ملک پڑے ہیںانہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے وزیروں کو نہیں روک سکتاخواجہ آصف 16 لاکھ روپے باہر کی کمپنی سے لے رہا ہے اسکا مطلب ہے یہ یہاں سے پیسہ باہر بھیج رہا ہے شہباز شریف بتائیں پنجاب کا9ہزار ارب روپیہ کدھر خرچ کیاپنجاب میںکتنے ہسپتال بنائے یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میںسب سے زیادہ بچے گندہ پانی پینے سے مرتے ہیںلیکن انشا اللہ تحریک انصاف 2018 کے انتخابات میںاس مافیا کوعبرتناک شکست دے گی انہوں نے ناراض کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے ساتھی یہ مت سمجھیں کہ میں ان کو بھول گیا ہوں،میں مافیا سے جنگ لڑنے میں مصروف ہوں جب آپکو پتہ ہو آپ نے جیت جانا ہے تو گیدڑ بھی شیر بن جاتا ہے لیکن جب آپکو پتہ ہو الیکشن ہارنا ہے تو لڑیں یہ اصل دلیری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سیاست اور نظریئے میں فرق ہوتا ہے کئی لوگ ایسے ہیں جو ہمیں تانگہ پارٹی کہتے تھے لیکن آج ہماری پارٹی میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیںانہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میںامیدواروں کوٹکٹ دیتے وقت پرانے لوگوں کی رائے لوں گا۔
سینیٹ کے انتخابات میں بولی لگائی گئی، میری جنگ ایسے ہی مافیاز کیخلاف ہے ، عمران خان
Mar 03, 2018 | 21:15