سلام میرے جواں

دو طیارے مار گرائے میرے ایک مجاہد نے
عہدِ وطن سب قول نبھائے میرے ایک مجاہد نے
صدقے‘ واری دل جاں قرباں جوش و جنوں واہ مرحبا
دشمن کو تارے دکھلائے میرے ایک مجاہد نے
میلی آنکھ سے تکنے والو! ہمت کے ناخن اوڑھو
جرأت کے سورج چمکائے میرے ایک مجاہد نے
(ونگ کمانڈر پاک فضائیہ حسن صدیقی کے نام)

ای پیپر دی نیشن