لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا نثار نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ہنزہسے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ انیتا نثار نے سنگا پور میں منعقدہ بین الاقوامی فائٹ مقابلے میں حصہ لیا جس میں انہوں نے انڈونیشیاء کی گیتا سوہارسونو کو شکست سے دو چار کیا فائٹ کے دوران انہوں نے گیتا سوار سولو کے خلاف ساؤتھ پر اسٹرانک استعمال کی اور خوب دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا مقابلے کے تینوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا اور انعام سے نوازا انتیا نثار نے 2017ء میں مکس مارشل آرٹس کی تربیت لیناشروع کی تھی جس کے بعد انہوں نے سب سے پہلے اسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔