ملک حالت جنگ میں ، ہمیں نوبل انعام کی پڑ گئی، خورشید شاہ برہم

لاہور (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران کے لئے امن کا نوبل انعام دینے کی آن لائن پٹیشن پر برہمی کا اظہار کر دیا انہوں نیکہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور ہمیں نوبل انعام کی پڑ گئی ،مجھے سمجھ نہیں آتا حکومتی وزراء یہ سب کیوں کر رہے ہیں ، ملکی سلامتی کے لئے اپوزیشن نے حکومت سے ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا تعاون پیش کیا، انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کی کہ حکومتی وزراء نوبل انعام دلوانا چاہتے ہیں لیکن عمران نے اپوزیشن رہنمائوں سے سلام دعا تک نہیں کی، انہوں نے بتایا کہ پی پی پی کے نائب چیئرمین آصف علی زرداری سے باجوڑ کی ممتاز شخصیت میاں مسعود جان کی ملاقات ہوئی جس میں میاں مسعود جان اپنے قبیلے سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...