لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا۔ کیویز نے چھ وکٹیں کھو کر715 رنز بنائے۔ کپتان ولیمسن دوسو، ٹوم لیتھم ایک سو اکسٹھ اور جیت راول نے ایک سوبتیس رنز بنائے۔ بنگلہ دیش شکست کے دہانے پر پہنچ گیا۔ہیملٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں دوسوچونتیس رنزبنائے۔ کیویز نے جواب میں چھ وکٹیں کھو کر سات سو پندرہ رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ کپتان کین ولیمسن دو سورنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اوپنرز نے اپنی ٹیم کو دو سو چون رنز کاشاندار آغاز دیا۔ ٹام لیتھم ایک سو اکسٹھ اور جیت راول نے ایک سوبتیس رنز بنائے۔ گرینڈ ہوم چھہتررنز بناکرناٹ آٹ رہے۔جیت راول نے پہلی سنچری کے دوران کیریئرکے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔ سترہ ٹیسٹ میں راول نے ایک ہزار چونتیس رنز ایک سنچری اورسات ففٹیز سمیت بنائے۔ ٹام لیتھم نے تین ہزار رنز مکمل کیے۔کیویز کپتان کین ولیمسن نے اکہتر ٹیسٹ میں ترپن کی شاندار اوسط سے چھ ہزار پینسٹھ رنز سکور کیے۔ بہترین سکور دوسو بیالیس رنز ہے۔ انہوں نے بیس سنچریاں اورانتیس نصف سنچریاں بنائیں۔ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے ایک سو چوہتر رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ انہیں چھ وکٹوں کی موجودگی میں اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے اب بھی تین سوسات رنزکی ضرورت ہے۔