لاہور (کلچرل رپورٹر)صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے حامل گلوکار پٹھانے خان کی 19ویں برسی نو مارچ کو منائی جائے گی۔پٹھانے خان سنہ 1926 کو تمبو والی بستی کوٹ ادو میں پیدا ہوئے اور انکا اصل نام غلام محمد تھا ۔انہیں غزل، کافی، لوک گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھا،پٹھانے خان 74سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد 19مارچ 2000میں انتقال کرگئے لیکن ان کے فن کے سحر میں مبتلا مداحوں نے کوٹ ادو کے تاریخی بازار کو ہی ان کے نام سے منسوب کر دیا۔