رستم پاکستان کا دنگل جیتنے والے انعام بٹ کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )رستم پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والے ورلڈ چیمپئن انعام بٹ کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ فیصل آباد میں ہونیوالے رستم پاکستان دنگل میں ورلڈ چیمپئین انعام بٹ نے حامد خان پہلوان کو چت کر کے ٹائٹل جیت لیا تھا جس کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شہریوں نے شاندار استقبال کیا ،ہاتھوں میں گرز تھامے اور گھوڑے پر سوار انعام بٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ،واضح رہے کہ 1994میں گوجرانوالہ کے شاہد پہلوان ’’رستم پاکستان ‘‘ ہوئے تھے اس طرح اب یہ ٹائٹل انعام بٹ 25سال بعد جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں اس حوالے سے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ وہ بے حد خوش ہیں میری جیت اہلخانہ اور چاہنے والوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...