پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی بھارتی چال ناکام

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی دونوں درخواستیں مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا چھ روزہ اجلاس دبئی میں ختم ہوگیا ہے۔اجلاس میں پلوامہ حملے بارے کوئی بحث نہیں ہونے دی گئی۔ آئی سی سی حکام موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی بڑھانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست پر آئی سی سی نے واضح کردیا ہے کہ فی الحال ورلڈکپ میں شریک کسی ٹیم کو کوئی سکیورٹی خطرہ نہیں، انگلینڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پاس جامع سکیورٹی پلان ہے، جس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پلوامہ حملے کے بعد آئی سی سی سے دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے ممالک کی رکنیت ختم کرنے اور پاکستان بھارت کشیدگی کے باعث ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ 2019 میں سیکورٹی بڑھانے کی درخواستیں کی تھی۔بھارت کی کرکٹ ورلڈکپ سے پاکستان کو باہر کرنے کی چال ناکام ہوگئی۔دبئی میں ہونے والے 6 روزہ اجلاس میں بھارت کی کوششوں کے باوجود ان کی بات پر کسی ممبر ملک نے کان نہیں دھرے۔چیف ایگزیکٹو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ڈیوڈ رچرڈسن نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور دوسرے ممالک کو ورلڈکپ میں سکیورٹی پر یقین دہانی کرادی ہے، معمول کے مطابق ورلڈکپ ختم ہونے تک سکیورٹی کا جائزہ لیتے رہیں گے۔میگا ایونٹ کے دوران اگر کسی مرحلے پر سکیورٹی بڑھانا پڑی تو وہ بھی کردیں گے۔یاد رہے کہ اجلاس سے پہلے بھارتی بورڈ حکام نے ورلڈکپ سے پاکستان کو باہر کرانے کی بڑھکیں ماری تھی۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق انیل کمبلے کو تین سال کے لئے کرکٹ کمیٹی کی سربراہی دی گئی ہے۔اس کے ساتھ سکاٹ لینڈ کو ویمن جبکہ متحدہ عرب امارات کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کوالیفائر کی میزبانی دے دی گئی ہے۔ ویمن ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر رواں سال 31 اگست سے 7 ستمبر تک سکاٹ لینڈ میں ہوگا۔رواں سال مین ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر 11 اکتوبر سے 9 نومبر تک یو اے ای میں ہوگا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خاتمے اور ورکنگ معاملات میں بہتری پر بھی اظہار اعتماد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...