یورپین چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑی رضااللہ کے نام

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پولینڈ میں ہونے و الے باڈی کانٹیکٹ یورپین چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی رضااللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستانی کھلاڑی رضااللہ نیپولینڈ میں منعقد ہونے والے پانچویں انٹرنیشنل پولش کراٹے کیوشن ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپین چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناک آوٹ مقابلوں میں رضااللہ خان نے پانچ حریفوں کو زیر کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مارشل آرٹ مقابلوں میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی اقرا ء نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں پاکستانی ڈیلی گیشن نے نجی مارشل آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...