ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر چوک کچہری پر احتجاج کیا گیا جس میں ملازمین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 9 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس کا فوری بندوبست کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ 2 گھنٹے احتجاج کرنے کے بعد ملازمین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
ملتان: تنخواہ کی عدم ادائیگی پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے ملازمین کا چوک کچہری پر احتجاج
Mar 03, 2019