اسلام آباد(این این آئی) سابق چیئرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت مقدم اور استحکام پاکستان جان سے بھی عزیز تر ہے، قوم نے حالیہ آزمائش میں بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ہفتے کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے کا امن ایک دوسرے کی آزادی اور خود مختاری تسلیم کرنے سے مشروط ہے ۔ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی قوت بنانے کا سہرا ذولفقار علی بھٹو کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی پروگرام دیا۔ خارجہ پالیسی ازسر نو مرتب کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بالادستی سے ہی سفارتی کامیابیاں ممکن ہیں ۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اقوام عالم کے سامنے مضبوط اور مؤثر موقف کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ سیاسی و پارلیمانی وفود بیرون ملک بھجوائے جائیں اقوام متحدہ بھارتی عزائم کا نوٹس لے۔
ملکی سالمیت مقدم ، استحکام پاکستان جان سے بھی عزیز تر ہے، نیئر بخاری
Mar 03, 2019