لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کیا امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سب سے بڑی حماقت ہو گی پاکستان نے خطے کے امن اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کیا بھارت کنٹرو لائن پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اسے یاد رکھنا چاہئے پاکستان فوج اس کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بھا ر ت ابھی نندن کی گرفتاری اور طیاروں کی تباہی کا سبق مدتوں یاد رکھے گا جارحیت کے مقابلے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ وکلاء برادری نے عالمی عدالت انصاف میں بھی کلبھوشن کیس کے دوران بھارت کے دانت کھٹے کئے ہیں۔
پاکستان امن پسند،جارحیت کیخلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے: آمنہ مریم
Mar 03, 2019