بھارتی پائلٹ کی رہائی اعلی ظرفی، امریکی اخبارات میں پاکستان کے کردار کی تعریف

واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) پاکستان سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے اعلیٰ ظرفی کیاقدام پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے۔ امریکی اخبارات نے پاکستان کی تعریفوں کے پل بادھ دئیے اور اسے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی قراردیدیا ۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں ہر لحاظ سے پاکستان کا پلڑا بھاری رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے سمجھداری کامظاہرہ کیا۔ بھارت کے برعکس پاکستان نے جو کیا وہ دنیا کو دکھایا۔ گرفتار پائلٹ کی رہائی سے بھارت کے لیے ذلت آمیز قصے میں کمی آ گئی۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ بحران میں مودی کی نظریں الیکشن پر ہیں۔ قومی سلامتی کا مسئلہ غالب آنے سے مودی کی الیکشن مہم بہتر ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...