لاہور(نیوزرپورٹر)وزیربلدیات،قانون وپارلیمانی امورپنجاب محمد بشارت راجہ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کوڑا اٹھانے کا عمل جلد از جلد مکمل کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں اوراس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسی صورتحال پیدا نہ ہو. انہوں نے آج بارش کے دوران لاہور شہر کا اچانک دورہ کیا اورلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا. اس موقع پرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیرمین چوھدری محمد اصغر گجر، ایم ڈی خالد حمید وٹو اور دیگرافسران بھی موجودتھے. صوبائی وزیر نیشادمان ،گلبرگ، حالی روڈ سمیت مختلف مقامات پر کوڑا اٹھانے کے عمل کا معاینہ کیا اور موقع پر بریفنگ بھی لی. ایم ڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھرمیں 8000 ورکر 500 مشینری کے ساتھ کوڑا اٹھانے میں مصروف ہیں. انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ییر کی شام تک پورے شہر کا کوڑا اٹھا لیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ورکرز کی ہڑتال کے باعث بعض علاقوں میں یہ مسئلہ پیدا ہوا تھا تاہم آیندہ انشاء اللہ شہریوں کو تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ بشارت راجہ نے صفائی کارکنوں کو شدید موسم میں بھی کام کرنے پر شاباش دی. انہوں نے شہریوں کوبھی ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ "کلین لاہور" ایپ اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کریں اور جہاں کوڑا دیکھیں اس کی تصویرایل ڈبلیو ایم سی کو بھجوائیں. اس طرح حکومت کی مدد بھی ہوگی اور شہر میں صفائی کا نظام پہلے سے بہتر ہو جائے گا.
لاہور شہر میں صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے:بشارت راجہ
Mar 03, 2019