لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 7ارب 23کروڑ کے ٹیکس ری فنڈز جاری کرنے کا حکم دیدیا،سٹیٹ بینک اگلے ہفتے ایکسپورٹرز کو ری فنڈز ادا کر دے گا۔اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے کہا کہ 2ہزار 637 ٹیکس پیئرز کو ری فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ان افراد نے 30جنوری تک اپنے کلیمز جمع کرائے تھے۔حکام کے مطابق 7ارب 23کروڑ کے ٹیکس ری فنڈز جاری کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے اور سٹیٹ بینک اگلے ہفتے ایکسپوررز کو ری فنڈز ادا کر دے گا۔