عالمی برادری بی جے پی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں سے بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا کرے. وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے نظریات سے متاثر بی جے پی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں اور ہندوتوا نظریات سے بچائو کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی دلی میں مسلمانوں کا حالیہ قتل عام اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی پوری عالمی برادری کیلئے باعث تشویش ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت پسماندہ اور حقوق سے محروم اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے منظم امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔

پاک سعودی تعلقات کے بارے میں وزیراعظم نے باہمی تعلقات کی خصوصی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قریبی دوستانہ تعلقات تاریخی تعلق اور نچلی سطح تک تعاون پر مبنی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن