وزیراعظم کٹھ پتلی، افغان جنگ ختم نہیں ہوئی: سینیٹر حمداللہ

حاصل پور(نامہ نگار) جے یو آئی افغانستان میں امن معاہدے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ عمران خان کو وزیراعظم کی سیٹ سے اتارنے کے لیے کسی مارچ کی ضرورت نہیں جب کندھے کا سہارا ختم ہو جائے گا خود بخود گھر چلے جائیں گے۔ حج فارم سے ختم نبوت کا خانہ ختم کیا گیا تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ سینٹر حمداللہ نے حاصل پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افغانی ہونے پر فخر ہے، بلوچی غدار نہیں ہیں بلکہ غدار وہ ہے جس نے آئین کو توڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ جس ملک میں داخل ہوا اور باہر نکلا وہاں پر خونریزی ضرور ہوئی ہے۔ عراق شام لیبا کی مثال سامنے ہے۔ ملک توڑنے اور ہوائی اڈے فراہم کرنے والے وفادار ہیں اورجو ناموس رسالت کی بات کرے وہ غدار ہیں۔ پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے۔ ملک کے وفادار ڈاکوہیں۔ وزیراعظم کٹھ پتلی ہیں۔ آج کے حکمرانوں سے اسلام کو بھی خطرہ ہے۔ ہمارے ایمان پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ افغان جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ امریکہ اپنا اسلحہ فروخت کرنے اور معیشت کو برباد ہونے سے بچانے کے لئے خانہ جنگی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...