پشاور: پی ٹی آئی رہنما زبیر آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ ،نہ پھٹنے پر محفوظ رہے

پشاور(آن لائن)پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں پی ٹی آئی کے رہنما زبیر آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے تاہم خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہیں سکا اور ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر آفریدی پر اس سے قبل 4 حملے ہوچکے ہیں، انہیں افغانستان سے بھتے کیلئے کالیں بھی آتی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...