سیاحت، ثقافت، کھیل کو فروغ دیا، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جیلانی پارک میں جشن بہاراں میلے 2020 ء کا افتتاح کیا۔اور آرٹ اینڈ کرافٹ و یلج کا دورہ کیا۔ مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آرٹ اینڈ کرافٹ و یلج کے سٹالز پر موجود اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ عثمان بزدارکو ایک بزرگ نے مینار پاکستان کا ماڈل پیش کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی روایتی چادر بھی پیش کی گئی۔ مشیر آصف محمود اور وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کا روایتی کلاہ پہنایا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جشن بہاراں میلہ لاہور کے تہذیبی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔ میلہ سب کے لئے خوشی اور امید کا پیغام لاتا ہے۔ میلے کی ثقافت کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے کیونکہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں صحت مند تفریح فراہم کرتی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت روایتی سیاحت، تہذیبی کلچر اور کھیلوں کے فروغ کیلئے روز اول سے ہی کوشاں ہے۔ ہماری حکومت نے ہمیشہ سیاحت، ثقافت اور کھیل کو فروغ دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے لاہور سمیت پورے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ پنجاب میں سیاحت ، ثقافت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے متعدد پروگرام منعقد کرائے ہیں- پی ایس ایل کے میچوں کا لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں میں انعقاد خوش آئند ہے-بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی لاہور میں آکر میچ کھیلے۔ عالمی معیار کے لاہور بینالے ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا صوبہ بھر میں آرٹ اور کلچر کے ساتھ ادبی میلوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے-یونیورسٹی سپورٹس فیسٹیول بھی کرایا گیا ہے- تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں محفوظ اور بحال کر رہے ہیں- صوبے میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں-جشن بہاراں کے موقع پر بلوچ کلچر ڈے بھی منایا جا رہا ہے اور میں بلوچ بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں- علاوہ ازیں عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ بار، ڈویژنل بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرانٹ ان ایڈ کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا کنونشن رواں ماہ لاہور میں ہوگا اور کنونشن میں وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے پیکیج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...