چین میں کروناوائرس سے آدھے مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اورانہیں ہسپتالوں سے فارغ کردیاگیاہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وبائی مرض پرقابوپاکرنتائج حاصل کرلئے گئے ہیں۔
بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Zhao Lijian نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مجموعی طورپرچوالیس ہزارچارسوباسٹھ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ۔اُدھردنیامیں کروناوائرس سے اموات کی تعدادتین ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔امریکہ میں واشنگٹن کی کائونٹیSeattleمیں کروناوائرس کے با عث چھ سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں کروناوائرس سے تیسراشخص بھی انتقال کرگیاہے۔پرتگال، آئس لینڈ، اردن، تیونس، آرمینیا، لٹویا،سینیگال اورAndorraمیں بھی ایک ،ایک مریض سامنے آیاہے۔