پی ایس ایل : لاہورقلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے

Mar 03, 2020 | 10:13

ویب ڈیسک

لاہور: پی ایس ایل فائیو کےسولہویں میچ میں آج لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کا سولہواں میچ  لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان  شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔لاہور قلندرز سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی  جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی کپتانی کر رہے ہیں ۔لاہور قلندر تین میچ کھیل چکی ہے لیکن ابھی تک کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کر پائی  ، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یہ چھٹا میچ ہے پانچ میچوں میں سے کوئٹہ نے 3 جیتے جبکہ 2 ہارے ہیں ۔
 گزشتہ روز کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں ۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔ سپر لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 

مزیدخبریں