حسین لوائی کا ضمانت پررہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (وقائع نگار) جعلی بینک اکاؤٹس کیس میں گرفتار حسین لوائی نے ضمانت پررہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ عبوری ریفرنس دائر ہونے کے باوجود فرد جرم عائد کی گئی نہ ٹرائل شروع ہوا۔پیر کے روز وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں حسین لوائی نے کہا ہے کہ وہ کسی بینک کے ساتھ منسلک نہیں۔ اس لیے ریکارڈ ٹمپرڈ کرنے کا کوئی خطرہ نہیں۔ نیب کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے، مزید جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2000 کے تحت کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوئے۔ ان کا کیس ہارڈ شپ کے اصول پر پورا اترتا ہے۔ ضمانت پر رہائی دی جائے۔درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن