آفتوں کا بنیادی سبب اللہ کی نشانیوں کی بے حرمتی ہے ، حامد موسوی

Mar 03, 2020

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ مخالف ممالک میں کورونا وائرس کا زیادہ پھیلاؤ سوالیہ نشان ہے دال میںضرور کچھ کالا ہے ، آفتوں کا بنیادی سبب اللہ کی نشانیوں کی بے حرمتی ہے بنی نوع انسان اللہ سے رجوع کرے توبہ و استغفار کرکے خدا سے گناہوں کی بخشش طلب کی جائے،جنت البقیع جنت المعلی سمیت تمام مقامات مقدسہ کی عزت رفتہ بحال کی جائے ، افغان امن معاہدے پر بغلیں نہ بجائی جائیں ،امریکہ کو امن نہیں اپنے مفادات عزیز ہیں، مفاد پورا ہونے پر امریکہ ایک بار پھرپاکستان کو تنہا کردے گا ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے اخراج کا معاملہ لٹکائے رکھنا اس کا ثبوت ہے ، اسلام آباد کے بانیوں کے وقف پر تالے اور ناجائز قابضین کے ساتھ مذاکرات ‘حکومت کی دوہری پالیسی ہے ، امام علی الہادی النقی علیہ السلام نے اپنے دور امامت میں اسلام پر ہونے والے حملوں کو ناکام کیا، جابرسلطانوں کے سامنے کلمہ حق سربلند رکھا،قرآن و تعلیمات مصطفویؐ ؐومرتضوی ؑکے ذریعے پوری دنیاپر اسلام کی دھاک بٹھا دی۔ ،امت مسلمہ قرآن و اہلبیتؑ سے ناطہ جوڑ کر مسائل کے گرداب سے نجات پاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ اجررسالتؐ کے دوران امام علی الہادی علیہ السلام کی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں