کورونا وائرس کے باعث پیرس کا معروف"لوور"میوزیم بندکردیاگیا

آرٹ اور فن کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد اہمیت رکھنے والے یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ’لوور‘ میوزیم کو کورونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا۔خوشبوو¿ں کے شہر پیرس میں واقع اس میوزیم کا شمار دنیا کے قدیم ترین اور معروف ترین میوزیم میں ہوتا ہے۔اس میوزیم کو تقریباً 230 سال قبل کھولا گیا تھا اور اس میوزیم میں 35 ہزار سے زائد آرٹ کے نمونے اور فن پارے موجود ہیں، اس میوزیم کو یومیہ 5 ہزار افراد دیکھنے آتے ہیں۔”لووغ“ میوزیم کو دیکھنے کے لیے آنے والے ہزاروں افراد کا تعلق یورپ کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں سے ہوتا ہے جو پیرس جاتے وقت لازمی طور پر میوزیم بھی جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن