بھارتی جعلسازوں کا مائیکرو سوفٹ کے نام پر برطانوی شہریوں سے فراڈ

بھارتی شہریوں نے مائیکرو سوفٹ کے نام پر برطانوی شہریوں سے بڑا فراڈ کر ڈالا، کمپیوٹر ٹھیک کرنے کے نام پرجعلساز لاکھوں ڈالرز ماہانہ بٹورتے رہے۔ برطانوی ہیکر نے کیلی فورنیا کا نام لیکر نئی دہلی سے چلائے جانے والے اس کال سینٹر کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک ہیکر نے نئی دہلی میں قائم اس کال سینٹر کی سی سی ٹی وی ویڈیو ہیک کر کے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ سات ہزار گھنٹوں کی ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کی گئی تھی۔ خیال ظاہر کیا گیا کہ صرف یہ ایک کال سینٹر مہینے میں 4 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا 6 کروڑ روپے بٹور رہا تھا۔جعلسازوں کاطریقہ واردات یہ تھا کہ وہ لوگوں کے کمپیوٹر پر وارننگ بھیجتے تھے جس میں ان سے مائیکرو سوفٹ کے دفتر کال کرنےکا کہا جاتا، مگر جو نمبر دیا جاتا تھا وہ نئی دہلی میں واقع اس فراڈ مرکز کاہوتا تھا۔ اس سینٹر کے مالک کا نام امیت چوہان ہے جو کہ دہلی کے مضافاتی علاقے گورگرام کا رہائشی ہے۔

ای پیپر دی نیشن