لاہورہائیکورٹ ،نیب نےشہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کااقدام چیلنج کردیا

Mar 03, 2020 | 13:01

ویب ڈیسک

لاہور :قومی احتساب بیورو(نیب)نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کااقدام چیلنج کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے شہبازشریف کی حاضری معافی کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ۔ نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف دو ریفرنسز آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ۔ ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،شہبازشریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔
نیب کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے  اور عدالت شہبازشریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔ 

مزیدخبریں