گلگت بلتستان کی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر تمام سکول اگلے ہفتے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ گلگت میں سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے سیکرٹری صحت رشید علی نے بتایا کہ کورونا وائرس کےنو مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کےلئے اسلام آباد بھجوادیے گئے ہیں۔