برطانیہ کے رائل ٹکسال نے جیمز بانڈ کی نئی فلم کے اعزاز میں 7 کلو گرام سونے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے رائل ٹکسال نے سوشل میڈیا پر اس خوبصورت اور وزنی سکے کی تصاویر جاری کردی ہیں ۔اس میں سب سے بڑا سکہ 7 کلو گرام سونے سے تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت 7 ہزار پاؤنڈز ہے۔ یہ سکہ جیمز بانڈ سیریز کی اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔ سکے پر جیمز بانڈ کی گاڑی اور اس کی نمبر پلیٹ کا ہندسہ یعنی 007 کندہ کیا گیا ہے ۔یہ سکہ دراصل اس فلم کی یادگار کے طور پر بنائے جانے والے سکوں کے کلیکشن میں سے ایک ہے جو حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ اس کلیکشن میں سونے، چاندی اور دیگر دھاتوں سے بنے 5 اونس، 1 اور 2 کلو گرام پر مشتمل سکے ہیں ، جنکی مالیت 10 پاؤنڈز سے 2 ہزار پاؤنڈز تک ہے۔ سکوں پر سیریز کی تمام فلموں کے نام بھی لکھے گئے ہیں ۔اس بات کاامکان ہے کہ ڈینئیل کریگ کی 007 فرنچائز کی یہ آخری فلم ہے ۔