روحانی حلقوں میں پیر میاں شفیع جھاگوی کا کردار روشن مثال کی طرح ہے:اشرف آصف جلالی 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں آزاد کشمیر کی ممتاز روحانی شخصیت پیر میاں محمد شفیع جھاگوی کی وفات پر ان کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت پیر سید محمد اعظم شاہ بخاری نے کی۔ نیز معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا غلام جیلانی کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہاکہ پیر میاں محمد شفیع جھاگوی عظیم اسلاف کی چلتی پھرتی یادگار تھے۔ روحانی حلقوں میں آپ کا کردار ایک روشن مثال کی طرح ہے۔ تقریب میںمولاناسید محمد شاہ زیب جلالی، مفتی محمد عرفان جلالی، مولانا محمد عادل رزاق جلالی، مولانا محمد علی نواز جلالی، مولانا محمد فیصل محمود نقشبندی و دیگر نے شر کت کی۔

ای پیپر دی نیشن