کراچی(نیوز رپورٹر)برکاتی فانڈیشن ٹرسٹ رجسٹرڈ پاکستان کے تحت چلنے والے دارالعلوم برکاتیہ میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و ختم بخاری شریف کا عظیم الشان اہتمام کیا گیا حضرت علامہ مولانا مفتی منیب الرحمن نے خصوصی خطاب میں کہا کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے علمائے حق اور علمائے دین کی تیاری ضروری ہے، جو لوگ اپنے آپ کو دین کیلئے وقف کرتے ہیں۔ وہ معاشرے کی دینی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہیں برکاتی فانڈیشن کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کہ اپنی دینی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز سے پورا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر برکاتی فانڈیشن کے ٹرسٹی حاجی رفیق پردیسی نے کہا آج بچوں کی دستاربندی تھی، بچے بہت خوش ہیں اللہ تعالی کا بہت کرم ہوا اس طرح یہ نسلیں آگے بڑھیں گی، شعبان کے مہینے میں یہ بچے اپنے گھروں کو چلے جائینگے اور اپنے علاقوں میں دین کا کام کرینگے،اس موقع پر نائب صدر برکاتی فانڈیشن علامہ پیر مفتی احمد میاں برکاتی نے صدارت کے فرائض انجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی حاجی عبدالغفار برکاتی صدر برکاتی فانڈیشن تھے ۔