نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی خفیہ ادارے را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام حل طلب معاملات کی کنجی کشمیر ہے۔کے پی آئی کے مطابق بھارتی اخبار ٹربیون میں لکھے گئے مضمون میں الت نے کہا ہے کہ معاملات کے حل کے لیے بھارت ایک قدم آگے بڑھانا چاہتا ہے تو پاکستان دو کے لئے تیار ہوگا۔ ہر طرف سے آنے والے ہر پیغام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان امن کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو کسی بھی چیز سے زیادہ امن کی خواہش ہے۔ جموں وکشمیر میں جنگ بندی معائدے کا احترام کرنے کا فیصلہ اہم ہے ، کشمیری رہنماوں فاروق عبد اللہ ، محبوبہ مفتی اور میر واعظ عمر فاروق ، نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔اے ایس دلت نے یہ بھی دعوی کیا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے معاملے پر بھی پاکستان سے صلح ہو سکتی ہے۔ پاکستان لائن آف کنٹرول پر تصفیہ کے لئے اتفاق رائے کے لیے کام کر رہا ہے ، ۔ اس معاملے پر سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور جنرل پرویز مشرف قریب آگئے تھے۔