ویتنام: سپرہیرو نے 12 ویں منزل  سے گرنے والی بچی کو بچالیا

Mar 03, 2021

ہنوئی (نیٹ نیوز) یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک سپرہیرو نے ایک عمارت کی 12 ویں منزل سے گرنے والی ننھی بچی کو بچالیا۔ یہ واقعہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 28 فروری کو پیش آیا۔31 سالہ ڈیلیوری ڈرائیور نگون نوک مان سامان پہنچانے کے لیے ایک جگہ انتظار کررہا تھا، جب اس نے ایک بچی بالکونی پر چڑھتے ہوئے دیکھا۔یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور بچی کے نیچے گرنے کے دوران وہ پھسل گیا،خوش قسمتی سے بچی میری گود میں گری۔

مزیدخبریں