واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو زہر دینے پر روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔ جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روس کی کچھ شخصیات اور اداروں پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکہ کا مطالبہ ہے الیکسی ناوالنی کو فوری رہا کیا جائے۔ یورپی یونین کے ساتھ تعاون سے روس پر پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا۔ روس میں اپوزیشن لیڈر کو زہر دیکر قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔