اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں(کل )جمعرات کو عالمی یوم انجینئرنگ منایا جائے گا۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان راولپنڈی، اسلام آباد سنٹر میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کرے گا ۔ جس میں ماہرین سمیت ادارے کی اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔اس سال عالمی یوم انجینئرنگ کا موضو ع"ایک صحت مند سیارے کیلئے انجینئرنگ" ہے۔ شعبہ انجینئرنگ کے ماہرین اور ادارے کی اعلی شخصیات موضوع کے تناظر میں دور جدید میں انجینئرنگ کی اہمیت، اس کے فروغ اور شعبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے ۔