استنبول، تہران، اسلام آباد فریٹ ٹرین کی بحالی باعث مسرت :عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیرتجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ استنبول، تہران، اسلام آباد ( ای ٹی آئی ) فریٹ ٹرین کی بحالی باعث خوشی ہے ،یہ سروس 9 سال بعد 4 مارچ 2021 سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے ،یہ ٹرین بارہ دن میں یکطرفہ سفر پورا کرے گی،ٹرین میں 750 ٹن سامان کی گنجائش ہوگی- ٹرین سے تینوں ممالک کے درمیان سامان کے نقل و حمل میں آسانی ہوگی- برآمد کنندگان اس متبادل راستے سے فائدہ اٹھائیں –  انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال کے  جولائی – فروری کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.085 بلین امریکی ڈالر کی درآمدات کا اضافہ ہوا ہے – زیادہ تر اضافہ خام مال اور انٹرمیڈیٹ سامان کی درآمد میں ہوا ہے – خام مال اور انٹرمیڈیٹ سامان میں 7.8  فیصد اضافہ ہوا – اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں – اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے  کہ منسٹری آف کامرس کی میک ان پاکستان  پا لیسی  کامیاب اور اچھے نتائج دے رہی ہے – قیمتوں کے استحکام کیلئے گندم اور چینی کی درآمد سے بھی اس سال امپورٹ بل میں اضافہ ہوا – ایکسپورٹ پر مبنی صنعت کی مدد کیلئے اور ان کے برآمدات کے تحفظ کیلئے کپاس  بھی  درآمد کی گئیں- رواں مالی سال جولائی – فروری گندم کی درآمدات 909 ملین ڈالر, چینی کی در آمدات 126 ملین ڈالر اور کپاس کی درآمدات 913 ملین ڈالر رہی – 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...