لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے تمام سی ای اوزہیلتھ کو خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے مؤثرجامع حکمت عملی بناکربھیجنے کا ٹاسک دے دیاہے ۔خاندانی منصوبہ بندی کیلئے دیہاتی خواتین میں بیداری شعوراکے لئے تمام سی ای اوز ہیلتھ محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکے ضلعی افسروںکے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب میں کیا ۔وزیر محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکرنل(ر)ہاشم ڈوگرنے کہاکہ ندانی منصوبہ بندی کیلئے علماء کرام کا کردارانتہائی اہم ہے۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئرخاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے محکمہ صحت کے بغیرمثبت نتائج حاصل نہیں کرسکتا۔