الیکشن کمشن نے خودکوآزاد ادارہ ثابت کردیا:پیر محفوظ مشہدی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں آئین میں درج اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق خفیہ ووٹنگ کے طریقہ کار کو برقرار رکھ کر الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔الیکشن کمیشن نے حکومتی دباؤ کو بھی مسترد کردیا ، حالانکہ وفاقی وزر ا نے اپنی مرضی ٹھونسنے کی بڑی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ میں شکست کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے آئین سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی،جسے سپریم کورٹ نے ناکام بنادیا ہے۔ جس انداز سے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا۔آرڈیننس کے ذریعے آئین میں ترمیم کے غیر آئینی اقدامات اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیرآئینی ترامیم پیش کرنے کے اقدامات سے حکومت کی نالائقی ، نااہلی اور بوکھلاہٹ بے نقاب ہوگئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن