کشمیریوںکے قاتل بھارت کو جمہوری ملک کہنا حماقت سے کم نہیں :عرفان بھلہ 

Mar 03, 2021

فیروز والا (نامہ نگار )فیروز والابار ایسوسی ایشن کے سابق صدر وایڈووکیٹ عرفان بھلہ نے کہا ہے کہ ہزاروںکشمیریوںکے قاتل بھارت کو جمہوری ملک کہنا کسی حماقت سے کم نہیں ۔بھارت ایک ہندومتعصبانہ ریاست ہے سیکولرہونے کے دعوے داربھارت کامکروہ چہرہ بھی پوری دنیاپرعیاںہوچکاہے عالمی دہشتگردنریندرمودی کے انسانیت کش اقدامات خودبھارت کی تباہی کاموجب بنیںگے ، عرفان بھلہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیری مسلمان ہمارے بھائی ہیں بحثیت مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کی تکلیف کا احساس اور مدد ہماری مذہبی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں