شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر رائے شاہ جہان کھرل اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران مخالف تحریک میں پیپلز پارٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی، ملک کو اناڑیوں کے ہاتھوں میں چھوڑا نہیں جاسکتا ، نالائق ٹولہ جب تک برسر اقتدار رہے گا ملک و قوم کو نت نئے بحرانوںمیں دھکیلتا رہے گا، سینٹ میں برتری حاصل کر نے کا خواب دیکھنے والے موجودہ وفاقی حکمران یاد رکھیں برتری تو بہت دور کی بات ہے ان کا چیئر مین سینٹ بھی نہیں بچے گا اور نئے چیئر مین کا نام آج ہی سے اپنے ذہن میں بیٹھا لیں جو یوسف رضا گیلانی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ شیخوپورہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔
ملک کو اناڑیوں کے ہاتھوں میں چھوڑا نہیں جاسکتا :رائے شاہ جہان
Mar 03, 2021